vosa.tv
Voice of South Asia!

 آکسفورڈ میں مکمل فنڈڈ گریجویٹ اسکالرشپ کا اعلان

0

آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) اور انٹرلوپ گروپ نے مشترکہ طور پر پاکستانی طلبہ کے لیے جامعہ آکسفورڈ میں گریجویٹ تعلیم کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جسے اعلیٰ تعلیم اور قیادت کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
ایسوی ایٹڈ پریس پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق “انٹرلوپ آکسفورڈ گریجویٹ اسکالرشپ” کے تحت ہر سال پاکستان سے ایک نمایاں طالب علم کا انتخاب کیا جائے گا، جسے University of Oxford میں گریجویٹ ڈگری کے حصول کے لیے مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انٹرلوپ گروپ کل اخراجات کا 60 فیصد برداشت کرے گا، جبکہ او پی پی بقیہ فنڈنگ کے لیے فلاحی معاونت کرے گا تاکہ ٹیوشن فیس اور رہائشی اخراجات مکمل طور پر پورے کیے جا سکیں۔یہ اسکالرشپ بالخصوص کسی پاکستانی جامعہ سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طالب علم  ترجیحاً خاتون  کے لیے مختص ہے، جس کے لیے آکسفورڈ میں تعلیم ایک انقلابی موقع ثابت ہو سکتی ہو۔ پروگرام ایسے امیدواروں کی تلاش میں ہے جو تعلیمی برتری، قیادت کی صلاحیت اور عوامی خدمت کے عزم کا مظاہرہ کریں۔او پی پی ٹیم نے اس اشتراک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منتخب اسکالرز نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائیں گے بلکہ سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی خدمت کے جذبے کے ساتھ پاکستان اور آکسفورڈ کے درمیان روابط کو بھی مضبوط کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.