vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: کوپو نے استقبال رمضان کی مناسبت سے لٹل پاکستان کو روشنیوں سے سجادیا

0

نیویارک میں کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی استقبال رمضان کی مناسبت سے لٹل پاکستان کو روشنیوں سے سجادیا۔

رمضان المبارک کےآغاز میں چند روز رہ گئے ۔کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن نےرحمتوں، برکتوں اور مغفرت کے مہینے کے استقبال پر کونی آئی لینڈ ایونیو لٹل پاکستان کو روشنیوں سے سجادیا۔کوپو کے دفتر  سمیت دیگر عمارتیں اور  گزرگاہ پر  چمکتے دمکتے برقی قمقموں سے لکھا رمضان مبارک بہت خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا۔ شرکاء سے خطاب میں  کوپو کے سربراہ محمد رضوی کا کہنا  تھا کہ ہم سب نے ایک دوسرے  کے مذہب، عقائد، روایات اور تہذیب و ثقافت کا احترام کرنا سیکھا ہے اور یہی اس  شہر اور ملک کی خوبصورتی ہے۔استقبالِ ر مضان کی خصوصی تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی شریک تھیں جبکہ نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی ، کمپٹرولر  اور بروکلین  بوروکے نمائندوں سمیت مختلف امریکی آفیشلز بھی  خصوصی  طور شریک ہوئے  ۔ سب نے مل کرماہِ صیام کا شاندار  انداز میں استقبال کیا۔استقبال ِ رمضان کی تقریب میں شریک امریکی آفیشلز نے مسلمانوں کو ماِِ ہ رمضان  کی مبارکباد دی،نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کوپو کی بلاتفریق کمیونٹی سروسز کو سراہا۔مقررین کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی اور  رواداری کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کی تقریبات میں شریک ہونا ضروری ہے۔شرکاء کا کہنا تھاکوپو کا یہ اقدام دیگر مذاہب کے افراد کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرنے کا منفرد طریقہ ہے ۔آخر میں سجائی گئی لائٹس کو بٹن دبا کر روشن کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.