vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان اور افغانستان میں فوری جنگ بندی، سرحدی کشیدگی میں کمی

0

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں کامیاب مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔

معاہدے کا اعلان پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔ مسودے کے مطابق دونوں ممالک نے امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت فریقین نے فیصلہ کیا کہ سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور اشتعال انگیزی فوری بند کی جائے گی، ایک مشترکہ سرحدی رابطہ دفتر قائم ہوگا، اور افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت دے گا۔ پاکستان افغان مہاجرین کے لیے انسانی بنیادوں پر تعاون جاری رکھے گا، جبکہ دونوں ممالک تحریکِ طالبان پاکستان اور دیگر غیر ریاستی عناصر کے خلاف مشترکہ اقدامات پر غور کریں گے۔ معاہدے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، شہریوں اور تاجروں کی محفوظ آمدورفت کے لیے خصوصی پاس سسٹم کے قیام، اور میڈیا کو اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت شامل ہے۔ قطر کو معاہدے کا نگران، جبکہ چین اور ایران کو ضامن قرار دیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ دستخط کے فوراً بعد نافذ العمل ہوگیا ہے اور ابتدائی طور پر دو سال کے لیے مؤثر رہے گا، جس میں باہمی رضامندی سے توسیع ممکن ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.