vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ٹیکساس ڈیموکریٹس کی گورنر ہوکل سے ملاقات

0

نیویارک(ویب ڈیسک) کانگریسی نقشے کے خلاف واک آؤٹ کرنے والے ٹیکساس کے درجنوں ڈیموکریٹک قانون سازوں نے نیویارک میں گورنر کیتھی ہوکل سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکساس میں ریپبلکن پارٹی نے ایک نیا کانگریسی نقشہ پیش کیا ہے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ہے۔ اس نقشے کے تحت ریاست میں پانچ نئے ریپبلکن حلقے بن سکتے ہیں، جس سے 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان پر ریپبلکن کنٹرول مضبوط ہو سکتا ہے۔ٹیکساس کے ڈیموکریٹس نے اس مجوزہ نقشہ بندی کو جمہوریت کے خلاف اور عوامی رائے کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ وہ اسمبلی کا کورم توڑ کر قانون سازی کے عمل کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ بل پر ووٹنگ نہ ہو سکے۔ اسی سلسلے میں ٹیکساس کے کچھ ڈیموکریٹس نے نیو یارک کا دورہ کیا اور گورنر کیتھی ہوکل سے ملاقات کی، جنہوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہام خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، جب ریپبلکن نظام کو اپنی مرضی سے تبدیل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید بے لگام طاقت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیکساس کے ڈیموکریٹس ہماری جمہوریت کے مستقبل کے لیے کھڑے ہیں، اور میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ادھر ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک قانون ساز واپس نہ آئے تو وہ اٹارنی جنرل کی قانونی رائے کی بنیاد پر ان ارکان کو ایوان سے نکالنے کے اقدامات کریں گے۔ جواباً، ٹیکساس ہاؤس ڈیموکریٹک کاکس نے بیان جاری کیا آؤ اور ہمیں لے جاؤ۔یہ واک آؤٹ براہِ راست بل کی منظوری کو نہیں روک سکتا، لیکن ڈیموکریٹس کی حکمت عملی یہ ہے کہ 30 روزہ خصوصی اجلاس کا وقت مکمل ہونے تک کارروائی کو مؤخر رکھا جائے، تاکہ گورنر ایبٹ کو ایک نیا اجلاس بلانا پڑے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.