vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کا خلائی پروگرام نئی بلندیوں کی جانب،چاند پراترےگی پہلی پاکستانی چاند گاڑی

0


پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین سپارکو یوسف خان کے مطابق پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹس پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی۔

 ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین سپارکو نے کہا کہ نوجوانوں کو اسپیس ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے میں ورلڈ اسپیس ویک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ان کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستان کے خلائی پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ ای ون خلا میں بھیجا، جبکہ جولائی اور اکتوبر 2025 میں مزید دو سیٹلائٹس بھی خلا میں بھیجے گئے۔چیئرمین سپارکو کے مطابق پاکستان کے چھ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس زراعت، شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا استعمال ملک میں انٹرنیٹ اور ٹی وی کوریج کو وسعت دینے کے لیے بھی کیا جا رہا ہے۔اب نظریں 2028 پر ہیں، جب پاکستان کا جناح ون مشن چاند کی سطح تک پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.