vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کوبڑاجھٹکا،ٹیکساس کےبگ بینڈریجن میں بارڈروال کی تعمیرعارضی طورپرروک دی گئی

0

نیویارک(نیوزڈیسک )امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک فیڈرل عدالت نے ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو بگ بینڈ بگ بینڈکے علاقے میں سرحدی دیوار  اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

یہ فیصلہ مقامی زمینداروں، کاروباری شخصیات اور ماحولیاتی تنظیموں کے لیے ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے 46 بلین ڈالر کے اس منصوبے کی مشترکہ مخالفت کی تھی جس کے تحت جنوبی سرحد پر 30 فٹ اونچی اسٹیل کی دیواریں، گاڑیوں کی رکاوٹیں اور جدید نگرانی کا نظام لگایا جانا ہے۔فیڈرل جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزاروں کا موقف مضبوط ہے اور سٹے نہ ملنے کی صورت میں علاقے اور ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

درخواست گزار تنظیم ‘سینٹر فار بائیولوجیکل ڈائیورسٹی’ کے نمائندےنے عدالتی فیصلے کو مکمل فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک حتمی فیصلہ نہیں آتا، بلڈوزرز کو کام روکنا پڑے گا۔ستمبر کے وسط میں سرحدی دیوار کے پینل لگانے اور اگست میں بگ بینڈ نیشنل پارک میں بلڈوزرز کے ذریعے زمین ہموار کرنے پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔مخالفین کا موقف ہے کہ بگ بینڈ کا علاقہ اتنا دشوار گزار ہے کہ وہ خود غیر قانونی آمدورفت کے لیے ایک قدرت کی بنائی ہوئی رکاوٹ ہے، اور انتظامیہ نے منصوبے کو تیز کرنے کے لیے قوانین اور ضوابط کو بلڈوز کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.