vosa.tv
Voice of South Asia!

براؤنز ول میں مفت ہارٹ ہیلتھ ڈے کیمپ، شہریوں کی فرسٹ رسپانس ارجنٹ کیئر کو خراجِ تحسین

0

امریکی ریاست نیویارک کے علاقے براؤنز ول، بروکلین میں فرسٹ رسپانس ارجنٹ کیئر کی جانب سے مفت ہارٹ ہیلتھ ڈے کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مقامی کمیونٹی میں دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی اور بروقت طبی اسکریننگ کو فروغ دینا تھا۔

76 بیلمونٹ ایونیو میں 10 بجے سے شام 4 تک جاری رہنے والے کیمپ میں کسی انشورنس یا پیشگی اپوائنٹمنٹ کی شرط نہیں رکھی گئی۔ شہریوں کو بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول، وزن اور بی ایم آئی کی مفت جانچ کی سہولت فراہم کی گئی۔طبی ماہرین نے شرکا کو دل کی صحت سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کے ساتھ ون آن ون رہنمائی بھی فراہم کی اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔اس موقع پر ادارے کے عہدیدار ڈاکٹر اعجاز احمد نے دل کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور ابتدائی اسکریننگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے میڈیکل سینٹر کی سہولیات اور اسٹاف کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔کیمپ میں آنے والے شہریوں نے مفت طبی سہولیات اور بہترین انتظامات پر فرسٹ رسپانس ارجنٹ کیئر کی ٹیم، بالخصوص ڈاکٹر اعجاز احمد کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے مفت طبی کیمپس مقامی کمیونٹی کی صحت اور فلاح کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.