صدر ٹرمپ کےبچپن کا گھر کتنے میں فروخت ہوا؟ حیران کن قیمت سامنے آگئی
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بچپن سے جڑا نیویارک کے کوئنز میں واقع گھر تقریباً2 ملین ڈالر میں فروخت ہوگیا۔یہ وہی گھر ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زندگی کے ابتدائی چار سال گزارے تھے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ گھر نیویارک کے خوشحال علاقے کوئنز میں واقع ہے۔ٹرمپ کے والد اور معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر فریڈ ٹرمپ نے یہ گھر 1940 میں تعمیر کرایا تھا۔تاہم ٹرمپ خاندان کئی برس پہلے ہی یہ جائیداد فروخت کرچکا تھا۔موجودہ فروخت کنندہ ٹومی لِن نے گزشتہ برس یہ پانچ بیڈ روم اور تین باتھ روم والا گھر 8 ہنڈریڈ 35 تھاؤزنڈ ڈالر میں خریدا تھا۔گھر کئی برس تک خالی اور خستہ حال پڑا رہا تھا۔ٹومی لِن نے تقریباً 5 ہنڈریڈ تھاؤزنڈ ڈالر مزید خرچ کرکے آٹھ ماہ تک اس کی تزئین و آرائش کی، جس کے بعد گھر کی مکمل شکل ہی بدل گئی۔نئی تزئین و آرائش میں جدید شیف کچن، ہیرنگ بون لکڑی کے فرش اور اسپاء طرز کے باتھ رومز شامل کیے گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی گھر کچھ عرصہ پہلے انتہائی خراب حالت میں پہنچ چکا تھا۔ایک پائپ پھٹنے کے باعث پانی کے نقصان اور پھپھوندی نے گھر کو متاثر کیا، جبکہ بڑی تعداد میں آوارہ بلیوں نے بھی یہاں اپنا ٹھکانہ بنا لیا تھا۔اب اسی مکان کو جدید اور پرتعیش انداز میں تبدیل کرنے کے بعد تقریباً 1.93 ملین ڈالر میں فروخت کردیا گیا ہے۔