امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں کھیل کے میدان کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ہاورڈ پلے گراؤنڈ میں فائرنگ کی اطلاع ملی، جہاں اہلکاروں نے 33 سالہ ڈیون ملر کو گردن جبکہ 35 سالہ اینٹوئن یوٹسی کو سینے اور ٹخنے میں گولیوں کے زخموں کے ساتھ پایا۔دونوں زخمیوں کو الگ الگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے دونوں مقتولین کی شناخت کرلی۔پولیس کے مطابق واقعے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی تلاش کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔