vosa.tv
Voice of South Asia!

80 سالہ ازدواجی زندگی کا راز، 106 سالہ شخص کی محبت بھری داستان

0

محبت اگر سچی ہو تو وقت بھی اس کے سامنے چھوٹا پڑ جاتا ہے۔ چین کے 106 سالہ وانگ ڈیانگو اور ان کی اہلیہ ہونگ ایلیان کی تقریباً 80 سالہ ازدواجی زندگی آج لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ایک ایسی دنیا میں جہاں رشتے چند برسوں میں ٹوٹ جاتے ہیں، وانگ ڈیانگو اور ہونگ ایلیان کی تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط شادی اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ زندگی لمبی ہو یا مشکل، ساتھ نبھانے والا ہم سفر ہو تو سفر یادگار بن جاتا ہے۔وانگ ڈیانگو نے اپنی زندگی کے تقریباً آٹھ دہائیاں اپنی اہلیہ کے ساتھ گزار دی ہیں۔ وقت بدلا، نسلیں بدل گئیں، مگر دونوں کا ساتھ قائم رہا اور آج بھی ان کی ازدواجی زندگی ایک طویل رفاقت کی مثال بنی ہوئی ہے۔چین کے صوبے ژجیانگ کے علاقے روئی آن سے تعلق رکھنے والے وانگ 106 سال کی عمر میں بھی اپنی روزمرہ زندگی کے بیشتر کام خود انجام دیتے ہیں۔ وہ دوسروں پر انحصار کرنا پسند نہیں کرتے اور آج بھی متحرک زندگی گزار رہے ہیں۔ان کا معمول بھی خاصا منفرد ہے۔ وانگ شام 4 یا 5 بجے سو جاتے ہیں، رات تقریباً ایک بجے اٹھتے ہیں، رات 3 بجے ناشتہ کرتے ہیں اور اس کے بعد چہل قدمی کے لیے نکل جاتے ہیں۔ان کی خوراک سادہ ہے اور وہ سی فوڈ پسند کرتے ہیں، جبکہ مثبت سوچ، کام کرنے اور نئی چیزیں سیکھنے کے شوق کو اپنی لمبی عمر کا راز قرار دیتے ہیں۔وانگ نے رسمی تعلیم صرف چار سال حاصل کی، لیکن زندگی بھر سیکھنے کا شوق برقرار رکھا۔ کم عمری میں گاؤں کے کیشیئر بنے اور لوگوں کو دیکھتے اور ان سے سیکھتے ہوئے کھانا پکانے سمیت کئی ہنر حاصل کیے۔مگر وانگ کی کہانی میں سب سے خاص بات ان کی عمر نہیں بلکہ وہ رشتہ ہے جس نے تقریباً 80 برس تک وقت کے ہر نشیب و فراز میں ان کا ساتھ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.