vosa.tv
Voice of South Asia!

اب موسم کی خبر پہلے سے زیادہ درست، گوگل کا اے آئی ماڈل میدان میں آگیا

0

نیویارک (نیوزڈیسک)بارش کب ہوگی؟ طوفان کہاں آئے گا اور ہوا کتنی تیز چلے گی؟ گوگل نے موسم کی پیش گوئی کے لیے جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا ہے، جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی اور زیادہ تفصیل کے ساتھ موسم کا حال بتائے گا۔

نیا اے آئی ماڈل ہر گھنٹے موسم کی تازہ پیش گوئی جاری کرے گا اور بارش، طوفان اور شدید موسمی صورتحال کو مقامی سطح پر زیادہ بہتر انداز میں مانیٹر کرسکے گا۔گوگل کے مطابق ویدر نیکسٹ تھری تقریباً 5 کلومیٹر تک کی ریزولوشن میں موسم کی پیش گوئی کرسکتا ہے، جو سابقہ ماڈل کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ تفصیلی ہے۔

 یعنی اب موسم کا اندازہ صرف پورے شہر کے لیے نہیں بلکہ نسبتاً چھوٹے علاقوں کے لیے بھی زیادہ درست انداز میں لگایا جاسکے گا۔بارش کی پیش گوئی میں بھی اے آئی نے خاصی بہتری دکھائی ہے اور بعض اہم پیمانوں پر روایتی موسمی نظام کے مقابلے میں غلطی کی شرح 50 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اے آئی سیٹلائٹس اور زمینی موسمی اسٹیشنز سے حاصل ہونے والا لائیو ڈیٹا استعمال کرے گا، جبکہ اس ٹیکنالوجی سے شمسی اور ہوا سے بجلی بنانے والے اداروں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔یعنی آنے والے وقت میں موسم کا حال بتانے کے لیے صرف آسمان کی طرف دیکھنے کے بجائے اے آئی سے پوچھنا زیادہ کام کا ثابت ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.