vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں کارکنوں کے حقوق کیلئے نیا دفتر قائم، اہم اعلان

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے کارکنوں کو اپنے حقوق سے آگاہ کرنے اور مزدور تنظیموں کو مضبوط بنانے کیلئے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا میئرز آفس آف ورکر پاور قائم کردیا۔

میئر ممدانی کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت قائم کیے گئے دفتر کی سربراہی سابق لانگ شور ورکر اور یونائیٹڈ آٹو ورکرز کے منتظم ٹونی پرلسٹین کریں گے۔نیا دفتر کم اجرت، محدود مراعات اور کام کی جگہ پر مؤثر آواز سے محروم کارکنوں کو منظم کرنے، ان کے حقوق سے آگاہ کرنے اور متعلقہ تنظیموں سے رابطہ کرانے میں مدد دے گا۔ دفتر کارکنوں، یونین رہنماؤں، تارکین وطن، گِگ ورکرز اور دیگر محنت کشوں کے ساتھ رابطے بھی بڑھائے گا۔حکام کے مطابق دفتر اہم مزدور مسائل پر عوامی سماعتیں منعقد کرے گا، کارکنوں کے مسائل پر تحقیق کرے گا اور ان کے تجربات کی بنیاد پر نئی پالیسیوں کی تجاویز بھی تیار کرے گا۔ مصنوعی ذہانت، کارکنوں کی غلط درجہ بندی، تارکین وطن کے استحصال اور موسمیاتی خطرات جیسے نئے مسائل بھی اس کے دائرہ کار میں شامل ہوں گے۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے کارکن شہر کا نظام چلاتے ہیں، اس لیے انہیں اپنے کام کے حالات پر فیصلہ سازی میں مؤثر آواز ملنی چاہیے۔ انتظامیہ کے مطابق نئے دفتر کا مقصد استحصال اور مزدور حقوق کی خلاف ورزیوں کو بحران بننے سے پہلے روکنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.