vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں بین المذاہب اجلاس، غذائی عدم مساوات کے خاتمے پر غور

0

نیویارک میں منعقدہ بین المذاہب اجلاسوں اور مکالموں میں عالمی و مقامی سطح پر غذائی عدم مساوات اور بھوک کے خاتمے کے لیے مذہبی برادریوں کے کردار پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران شرکا کو نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کے غذائی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مالی سال 2026 کے بجٹ میں یونیورسل فری اسکول میلز کے لیے 34 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت سرکاری، چارٹر اور نجی اسکولوں کے تمام طلبہ کو خاندانی آمدنی سے قطع نظر مفت ناشتہ اور دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔

تقریب کی ناظم ریچل سبیلا نے واضح کیا کہ غذائی عدم تحفظ کا حل صرف ایک وقت کا کھانا فراہم کرنے تک محدود نہیں، بلکہ اصل مسئلہ یہ دیکھنا ہے کہ آیا والدین بچوں کو مناسب خوراک دے پا رہے ہیں، موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کو غذائیت مل رہی ہے، اور کیا بزرگوں اور تارکین وطن کو ان کی ثقافتی و مذہبی ضروریات کے مطابق بغیر کسی خوف کے امداد دستیاب ہے۔

اجلاس میں خوراک تک رسائی، عزتِ نفس، اعتماد اور شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس بحران کا خاتمہ حکومت، غیر سرکاری تنظیموں اور مذہبی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسی موقع پر گورنر کیتھی ہوکل کی جانب سے کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے بانی محمد رضوی کو حلال ہنگامی فوڈ پینٹری، ذہنی صحت اور تارکین وطن کی قانونی معاونت جیسی نمایاں خدمات پر تعریفی سند اور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.