vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: 2-K پروگرام کیلئے 5,700 سے زائد درخواستیں، 2 ہزار بچوں کو داخلے کی پیشکش

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی اور گورنر کیتھی ہوکل نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے پہلے 2-K پروگرام کے تحت 2 ہزار سے زائد بچوں کو داخلے کی پیشکش کردی گئی ہے، جبکہ 5 ہزار 700 سے زیادہ خاندانوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

حکام کے مطابق ہر مفت 2-K نشست سے ایک خاندان کو سالانہ اوسطاً 26 ہزار امریکی ڈالر کی بچت ہوگی۔اعداد و شمار کے مطابق داخلہ حاصل کرنے والے 82 فیصد بچوں کو والدین کی پہلی تین ترجیحات میں شامل مراکز میں جگہ ملی، جبکہ نصف سے زیادہ بچوں کو ان کی پہلی پسند کے ادارے میں داخلہ دیا گیا۔ 99 فیصد خاندانوں کو ان ہی مراکز میں نشست ملی جن کا انہوں نے درخواست میں انتخاب کیا تھا۔گورنر کیتھی ہوکل نے کہا کہ ہزاروں خاندانوں کی جانب سے درخواستیں جمع کرانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کام کرنے والے والدین کے لیے سستی اور معیاری بچوں کی نگہداشت ناگزیر ہے۔شہری انتظامیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ پروگرام پانچ اضلاع میں شروع کیا گیا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں اس میں مزید توسیع کی جائے گی اور 2027 میں تقریباً 12 ہزار بچوں کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں اسٹیٹن آئی لینڈ بھی شامل ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.