vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:وزیر اعظم پاکستان  یوتھ  پرو گرام کے  چیئر مین  رانا مشہود  کے اعزاز میں  عشائیہ

0

وزیر اعظم پاکستان  کے  یوتھ  پرو گرام کے  چیئر مین  رانا مشہود   کے اعزاز میں  نیویارک  میں  سن رائس  ریسٹورانٹ میں  عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

پرائمر  منسٹر یوتھ پروگرام کے  چیئر مین رانا مشہود کی امریکا آمد کے موقع  پر پاکستانی امریکن کمیونٹی  کی کاروباری و سماجی شخصیت  ندیم اکبر اور علی  اکبر  نے ان کے اعزاز میں جیکسن ہائٹس میں واقع  سن رائز  ریسٹورانٹ میں استقبالیہ دیا اور پر  تکلف عشائیہ کا بھی  اہتمام کیا۔ تقریب میں  پاکستان کے آئے ہوئے  اور  نیویارک میں  مقیم پاکستانی امریکن نوجوانوں نے  شرکت کی ۔ اس دوران  پاکستان کی  سیاسی، اقتصادی اور معاشی  صورتحال  سمیت  عالمی  سطح پر بڑھتی  ہوئی  اہمیت پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوجوانوں  سے گفتگو میں  رانا  مشہود کا کہنا تھا کہ  کسی بھی  ملک  کی تعمیر و ترقی میں  نوجوانوں کا  کلیدی  کردار ہوتا ہے، پاکستان   کی  آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، یہی اس ملک کا مستقبل ہیں  اور انھوں نے  وطن  ِ عزیز  کی باگ ڈور سنبھالنی  ہے۔ انھوں نے پاکستانی امریکن  نوجوانوں  کو ملک کا سفیر قرار  دیتے ہوئےزور  دیا کہ وہ بیر ون ملک  رہتے  ہوئے پاکستان  کی تعمیر  و ترقی کے  لیے کام کرتے ر ہیں۔ اس موقع پر  تقریب کے میزبان  ندیم اکبر اور علی اکبر نے  اپنے مہمان  رانا مشہود  سے ان کی آمد پر  اظہار تشکر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.