vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں پہلے بس وے اور بروکلین میں تیز رفتار بس منصوبوں کا آغاز

0

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے برونکس میں شہر کے پہلے بس وے منصوبے کو آگے بڑھانے اور بروکلین میں تین نئے بس ریپڈ ٹرانزٹ راہداریوں کے لیے عوامی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، جس سے روزانہ تقریباً دو لاکھ مسافروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

میئر ممدانی کے مطابق برونکس کی ٹریمونٹ ایونیو پر رواں سال بس وے تعمیر کیا جائے گا، جس سے روزانہ سفر کرنے والے تقریباً 39 ہزار مسافروں کا سفر تیز اور محفوظ ہوگا۔ اس کے علاوہ بروکلین کی فلیٹ بش ایونیو، یوٹیکا ایونیو اور چرچ ایونیو پر تیز رفتار بس سروس کے منصوبوں پر عوامی مشاورت شروع کی جا رہی ہے۔شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلیٹ بش ایونیو پر عالمی معیار کی بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس 2030 تک مکمل کر دی جائے گی، جبکہ بروکلین کے تین بڑے روٹس پر روزانہ سفر کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو بھی بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔میئر ممدانی نے کہا کہ عوام کو ٹریفک میں گھنٹوں ضائع نہیں کرنے چاہئیں، ان منصوبوں سے سفر کا وقت کم ہوگا، سڑکوں کی حفاظت بہتر ہوگی اور شہریوں کو روزانہ قیمتی وقت کی بچت حاصل ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.