vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:بیوٹیشن کا کورس مکمل کرنے پر خواتین میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم

0

نیو لائف  منارٹی  ہیومن رائٹس کونسل نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے کرائے گئے بیوٹیشن کورسز مکمل  کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کردیے۔تقریب کے اختتام پر امریکا کی  دو سو پچاس ویں یومِ آزادی کا کیک بھی کا ٹا گیا۔

خواتین کو   خود  مختار اور با اختیار  بنانے کا مشن،  نیویارک میں نیو لائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل نے  کمیونٹی  کی  کئی خواتین کو بیوٹیشن  کورس   کی تربیت مکمل کرادی۔ اس سلسلے میں کونی آئی لینڈ ایونیو پر تقریبِ تقسیم ِ اسناد کا انعاد کیا گیا جس کی ابتدا تلاوت ِ کلام ِ پاک سے کی  گئی ۔تقریب  میں  منتخب ارکانِ  اسمبلی، کمیونٹی رہنماوں سمیت   بیوٹیشن کورس مکمل کرنے والی خواتین اور تنظیم کی ممبران کی بھرپور شرکت کی ۔ شرکا سے خطاب  میں اسمبلی  مین  بوبی کیرول  اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل  رانا نے  نیولائف  منارٹی  ہیومن  رائٹس کونسل  کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں  ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، بس آگے بڑھنے کے مواقع  فراہم کرنے کی ضرور ت ہے۔

 اس موقع  پر نیولائف  منارٹی ہیومن رائٹس کونسل کی چیئر پرسن راحیلہ اسلم کا کہنا تھا کہ  ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ  کمیونٹی کو با اختیار بنانے کے لیے جو ممکن ہوسکے  وہ ضرور کرتی رہوں۔بیوٹیشن  کورس مکمل کرنے والی خواتین نہ صرف  ملازمت  بلکہ مستقبل میں اپنا  بزنس بھی  کرسکیں گی،اس موقع پر انھیں امریکی آفیشل کی موجودگی میں  سرٹیفکیٹس  تقسیم  کیے گئے۔

تقریب میں  کونسل ممبر فرح   لوئس کے دفتر کی نمائندہ  سمیت دیگر   مقامی امریکی آفیشل بھی شریک تھے جنھوں نے  نیو لائف کی  کمیونٹی سروسز کی سرگرمیوں کی ستائش کی۔مقررین  نے بیوٹیشن  کورس مکمل کرنے والوں  کی حوصلہ  افزائی کی اور مستقبل  کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر  کونسل  وومن  فرح  لوئس  اور سینیٹر  چک شومر کی  طرف سے نیولائف  منارٹی  ہیومن  رائٹس کونسل کی خدمات کے اعتراف میں  خصوصی سائٹیشن بھی  پیش کی گئیں ۔تقریب کے اختتام  امریکا کی  250 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے   کیک بھی کا ٹا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.