دی حلال گائیڈ کا ریسٹورانٹ ڈے اسپیشل 12 جولائی کو ہوگا
نیویارک میں حلال ، معیاری اور ذائقہ ادار کھانوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری۔ دی حلال گائیڈکے زیر اہتمام ریسٹورنٹ ڈے اسپیشل بارہ جولائی کو منایا جائے گا ۔نیویارک میں ڈیڑھ سو سے زائد مقامات پر صارفین کو مختلف کھانوں پر فوڈ ڈیلز اور خصوصی رعایت دی جائے گی۔
نیویارک میں فوڈ لوور ز کے لیے اس اتوار 12 جولائی کو کچھ بہت خاص ہونے جارہاہے ۔۔۔شہر میں حلال فوڈ کے کم و بیش 150 مقامات پر برگرز، پیزا، بریانی، ونگز، باربی کیو، ڈیزرٹس یا دیگر حلال کھانوں پربائی ون گیٹ ون کی پیشکش، خصوصی ڈسکاونٹ، فیملی ڈیلز اور فری فوڈ کی آفر بھی دستیاب ہوگی۔ ریسٹورنٹ ڈے اسپیشل پر50 سے زائد وینڈرز ہوں گے،38ریسٹورانٹ پر اسپیشل آفرز ہوں گی، 21 ایسے ریسٹورانٹ بھی ہیں جنھوں نے فری فوڈ کی پیشکش متعارف کرائی ہے جبکہ متعدد ریسٹورانٹ پر 10 سے 50 فیصد تک ڈسکاونٹ ملے گا۔اس ایونٹ سے شہریوں کو کم قیمت میں لذیذ کھانے میسر آئیں گے اور حلال ریسٹورانٹ کے کاروبار کو فروغ ملے گا۔ مزید معلومات کے لیے حلال گائیڈ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اوراس کیو آر کوڈ کے ذریعے ریسٹورانٹ پر دستیاب آفرز دیکھی جاسکتی ہیں ۔