vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپرد خاک

0

ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق مشہد میں امام رضا کے مزار کے احاطے میں کر دی گئی، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور فضا انتقام کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی جبکہ امام رضا کے مزار کے احاطے میں آیت اللہ نوری ہمدانی نے جنازہ پڑھایا۔ مشہد میں اس موقع پر شرکاء نے سرخ پرچم، ایرانی پرچم اور پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے۔سات روزہ آخری رسومات کا آغاز جمعہ کو تہران کے امام خمینی مصلیٰ سے ہوا تھا۔ اس کے بعد تہران، قم، عراقی شہروں نجف اور کربلا میں نماز جنازہ ادا کی گئی جہاں کربلا میں جنازے کے جلوس میں تقریباً 40 لاکھ سوگواروں کی شرکت کا دعویٰ کیا گیا تاہم اس تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ کے مطابق مرحوم رہنما نے اپنی زندگی میں ہی مشہد میں تدفین اور امام رضا کے روضے کے قریب سپرد خاک کیے جانے کی وصیت کی تھی۔ واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.