vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ میں مسلسل تیسرے سال ’محمد‘ لڑکوں کا مقبول ترین نام قرار

0

 برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ’محمد‘ مسلسل تیسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں نومولود لڑکوں کا سب سے مقبول نام رہا۔

رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران تقریباً 6 ہزار بچوں کا نام محمد رکھا گیا، جبکہ نوح دوسرے نمبر پر رہا۔ لیو، لوکا، آرتھر، اولیور اور جارج بھی مقبول ترین ناموں کی فہرست میں شامل ہیں۔لڑکیوں کے ناموں میں اولیویا بدستور پہلے نمبر پر رہی، جبکہ لِلی، امیلیا، آئلا اور فلورنس بھی نمایاں ناموں میں شامل رہیں۔ادارے کے مطابق محمد نام مختلف انداز سے لکھا جاتا ہے، جن میں محمد، محمّد اور دیگر انگریزی ہجے شامل ہیں، جو مختلف ممالک اور زبانوں کے تلفظ کی عکاسی کرتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق محمد 2016 سے مسلسل انگلینڈ اور ویلز کے دس مقبول ترین لڑکوں کے ناموں میں شامل ہے، جبکہ پہلی بار 2023 میں یہ فہرست میں سرفہرست آیا تھا اور اب مسلسل تیسرے سال بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ماہرین کے مطابق برطانیہ میں مسلم آبادی میں اضافے اور مذہبی و ثقافتی شناخت سے وابستگی اس نام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی اہم وجوہات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.