vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: طلبہ کے لیے سرکاری ملازمتوں کے امتحانات مفت

0

 نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے ہائی اسکول کے طلبہ اور پہلی مرتبہ امتحان دینے والے امیدوار اب سرکاری ملازمتوں کے لیے سول سروس امتحانات مفت دے سکیں گے۔

شہری انتظامیہ کے مطابق اس اقدام سے لاکھوں افراد کو سرکاری ملازمتوں تک رسائی آسان ہوگی۔ ہر سال ایک لاکھ سے زائد امیدوار مختلف شعبوں کی ملازمتوں کے لیے سول سروس امتحانات دیتے ہیں، جبکہ شہر کی تقریباً 80 فیصد سرکاری ملازمتوں کے لیے یہ امتحانات لازمی ہیں۔میئر ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد نوجوانوں اور نئے امیدواروں کے لیے مالی رکاوٹیں ختم کرکے انہیں عوامی خدمت کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔شہری انتظامیہ نے مالی سال 2027 کے سول سروس امتحانات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، جس میں عوامی تحفظ، صحت، انجینئرنگ، انتظامی امور اور دیگر شعبوں کی 149 آسامیوں کے امتحانات شامل ہیں۔حکام کے مطابق امتحانات کی تفصیلات اب 190 سے زائد زبانوں میں بھی دستیاب ہوں گی، تاہم امتحانات بدستور صرف انگریزی زبان میں لیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.