vosa.tv
Voice of South Asia!

کارڈینیئل جوزف کوٹس نے دنیا میں امن کا فارمولا بتادیا

0

پاکستان  میں  مسیحیوں  کے  پیشواکارڈینیئل جوزف کوٹس نے کہا ہے کہ  اقوامِ متحدہ کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری  جنگ  رکوانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے، صرف تقریر اور اپیلوں سے  امن نہیں آئے گا۔ وہ پاکستان کرسچن ایسو سی ایشن آف یو ایس اے کے زیر اہتمام  نیویارک میں منعقد  ہ بین المذاہب ہم آہنگی   کے استقبالیے  سے خطاب کر رہے تھے۔

پاکستان  میں  مسیحیوں  کے  پیشواکارڈینیئل جوزف کوٹس کی امریکا آمد پر  پاکستان کرسچن ایسو سی ایشن آف یو ایس اے نے   لانگ آئی لینڈ میں واقع سینڈ  برنارڈ چرچ میں انٹر فیتھ  استقبالیے کا انعقاد  کیا  جس  کے آغاز پر   مسلمان،  ہندو، سکھ،  یہودی اور  کرسچن   کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق دعا کرائی ۔تقریب کی نظامت پاکستان کرسچن ایسو سی ایشن آف یو ایس اے کے جنرل سیکریٹری  جیمز سیپرین  کر رہے تھے  جنھوں نے   تمام مہمانوں  کاتعا رف کرایا اور ان کی آمد پر خیرم مقدم کیا ۔تقریب کے مہمان ِ خصوصی پاکستان سے آئے ہوئےکارڈینیئل جوزف کوٹس کا  گرم  جوشی سے پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ  بھی پیش کیا گیا۔ حاضرین سے خطاب میں کارڈینیئل جوزف کوٹس کا کہنا تھا کہ  دنیا میں امن    کے تشکیل کردہ ادارے اقوامِ متحدہ  اپنے قیام کے بنیادی مقاصد  میں  ناکام ہوگیا ہے،  امن کی  سنجیدہ کوششوں  کے لیے تقریروں اور اپیل سے آگے بڑھ کر  کردار ادا کرنا ہوگا۔بین المذاہب ہم آہنگی  کی  تقریب میں   تمام ہی مذاہب   سے وابستہ  افراد  اورپاکستانی امریکن  کمیونٹی  ممبران کی کثیر تعداد شریک ہوئی  جنھوں نے  پاکستان کرسچن ایسو سی ایشن  کے   کردار کو سراہا۔ تقریب میں  عالمی سیاست  اور  اس کے اثرات سے  بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ، اس  موقع پر  پاکستان کی پنجاب اسمبلی اقلیتی  نشست  پر منتخب رکن  پرویز رفیق سمیت نیویارک میں مقیم  سکھ اور یہود  ی   مذہب کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر محبت، احترام ،  رواداری اور ہم آہنگی کو فرو غ دیا جائے تو نفرت کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔اس موقع پر پاکستان کرسچن ایسو سی ایشن آف یو ایس اے کے رہنماوں  اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ مقررین  کا کہنا تھا  کہ اس وقت دنیا کو صرف اور صرف  امن کی ضرورت ہے اور اسی   میں انسانیت کی بقا ہے۔تقریب کے اختتام سے قبل پاکستان  کرسچن ایسو سی ایشن  کے  چیئر مین ولیم شہزاد نے تمام مہمانوں اور شرکا سے اظہارِ تشکر کیا۔آخر میں  کارڈینئل  جوزف کوٹس کو  ناساو کاونٹی  کی طرف سے  سائٹیشن اور پاکستان کرسچن  ایسو سی ایشن    نے ایوارڈ پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.