ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
آسٹریا کے خلاف گروپ جے کے میچ میں میسی نے 38ویں منٹ میں گول کرکے ورلڈ کپ میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 17 کر دی، یوں انہوں نے جرمنی کے سابق اسٹرائیکر Miroslav Klose کا 16 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔میچ کے آغاز میں میسی کے پاس ریکارڈ توڑنے کا موقع موجود تھا، تاہم نویں منٹ میں انہیں ملنے والی پنالٹی وہ ضائع کر بیٹھے۔ اس کے باوجود انہوں نے بعد میں گول اسکور کرکے ارجنٹائن کو 1-0 کی برتری دلائی اور تاریخ رقم کر دی۔یہ مسلسل چھٹا ورلڈ کپ میچ ہے جس میں میسی نے گول اسکور کیا ہے۔ دو روز بعد 39 برس کے ہونے والے ارجنٹائنی کپتان اپنا چھٹا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں جبکہ یہ ان کے کیریئر کا 28واں ورلڈ کپ میچ بھی ہے، جو ایک نیا فیفا ریکارڈ ہے۔میسی نے گزشتہ میچ میں الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کرکے کلوزے کے ریکارڈ کی برابری کی تھی۔