امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے نتیجے میں امریکی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں سینکڑوں اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق اب تک تقریباً 399 فوجی اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ جنگ بندی کے بعد بھی یہ تعداد کچھ بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ بعض زخمیوں میں تاخیر سے ظاہر ہونے والی علامات ہیں، خاص طور پر دماغی چوٹوں کے کیسز جو چند دن بعد سامنے آتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہ وہی افراد ہیں جو پہلے کی رپورٹس میں شامل تھے یا نہیں۔مثبت پیش رفت یہ ہے کہ 354 سے زائد فوجی صحت یاب ہو کر دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں، جبکہ باقی زخمی اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔