ایڈمز کا 395 فلیٹ بش پروجیکٹ متعارف کروانے کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز نے بروکلین میں 395 فلیٹ بش پروجیکٹ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ جو بروکلین کے ایک پرانے دفتر کو 1,200 نئے رہائشی یونٹس میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
میئر ایریک ایڈمز نے 2025 میں ریئل ڈیل نیویارک سٹی فورم میں شہر کے ہاؤسنگ سے متعلق اہم اعلان کیا۔ فورم کے دوران ایڈمز نے شہر میں ہاؤسنگ کی کمی اور اس کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے ہاؤسنگ مارکیٹ میں تاریخی سطح پر کمی تھی اور 1.4 فیصد وییکنسی کی شرح تھی، جو افورڈ ایبل ہاؤسنگ کے لیے تقریباً صفر تھی۔ ایڈمز نے کہا کہ سابقہ انتظامیہ نے رئیل اسٹیٹ کے ساتھ تعلقات کم کر دیے تھے لیکن ان کی حکومت نے یہ تعلق دوبارہ بحال کیا۔ انہوں نے تاریخی ہاؤسنگ معاہدوں کا ذکر کیا جنہوں نے نیویارک شہر میں نئے ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے لیے راہ ہموار کی۔ ایڈمز نے سیٹی آف یس اور نیو یارک کے لیے نئے زوننگ قوانین کا ذکر کیا جس سے 130,000 نئے ہاؤمز کی تعمیر کی توقع ہے۔ میئر نے 395 فلیٹ بش پروجیکٹ کا بھی ذکر کیا جو بروکلین کے ایک پرانے دفتر کو 1,200 نئے رہائشی یونٹس میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کو شہر کے سب سے بڑے ٹرانزٹ حب کے قریب بنایا جائے گا اور یہ بروکلین کی دوسری بلند ترین عمارت بنے گا۔ ایڈمز نے کہا کہ اس منصوبے سے ہاؤسنگ کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور یہ شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایڈمز نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ہاؤسنگ کے بحران سے نمٹنے کے لیے اس تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پلان متعارف کروایا ہے، جس میں تاریخی سطح پر نئے ہاؤسز کی تعمیر کی جائے گی۔ ان اقدامات کے نتیجے میں نیو یارک شہر میں نئے اور بہتر ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر ہوگی جس سے نہ صرف ہاؤسنگ کی کمی پوری ہوگی بلکہ شہر کے مختلف علاقوں کی ترقی بھی ہوگی۔