vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے مدد کی پیشکش

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کرنے کے لئے  مدد کی پیشکش کردی ہے ،، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں اس جھگڑے کو روکنا چاہتا ہوں، اگر میں کچھ کر سکوں تو حاضر ہوں۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان  جنگی صورتحال،، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کو بڑی پیشکش کردی ہے ،،    امریکی صدر نے   وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاکستان اور بھارت  کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں  چاہتا ہوں پاک بھارت ایک دوسرے پر حملے روکیں، دونوں ممالک اختلافات کا حل نکالیں، دونوں ممالک میں تناؤ بڑھ رہا ہے، میں اس جھگڑے کو روکنا چاہتا ہوں، اگر میں کچھ کر سکوں تو حاضر ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہوں۔ میں دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ خود معاملے کو سلجھائیں، یہ صورت حال واقعی بہت خطرناک ہے۔ امریکی  صدرنے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو جواب دے رہے ہیں، اور امید ہے کہ اب وہ رک جائیں گے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے اور شر انگیزی کو ”شرمناک“ قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.