vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین: 2 گاڑیوں میں تصادم، پولیس افسر زخمی

0

بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی سفید روگ گاڑی سے ٹکرا گئی۔ واقعے میں پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق، یہ حادثہ بروکلین کے بیڈفورڈ-اسٹائوسنٹ میں رات 8 بجے کے قریب ولیبے ایونیو پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق NYPD گاڑی ولوبی ایونیو پر مشرق کی طرف جا رہی تھی جب اس کی ٹکر سفید نسان روگ گاڑی سے ہوگئی جو والورتھ اسٹریٹ پر شمال کی طرف جا رہی تھی۔ حادثے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افسران ایک 911 کال کے جواب میں روانہ ہو رہے تھے، جس میں ویلوبی اور ٹومکنز ایونیو کے قریب مسلح شخص کی اطلاع دی گئی تھی۔ نسان روگ کے 28 سالہ ڈرائیور کو معمولی چوٹ آئی ہے جبکہ پولیس افسر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.