vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: ڈیلٹا ایئرلائنز کی دوران پرواز انجن میں آتشزدگی، ہنگامی لینڈنگ

0

امریکی ڈیلٹا ایئرلائنز کی دوران پرواز انجن میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے بعد مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر اتارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایئربس A330 طیارہ، جو ہارٹسفیلڈ-جیکسن اٹلانٹا ایئرپورٹ جا رہا تھا، گیٹ سے روانہ ہوتے ہی اس کے ایک انجن کے ٹیل پائپ سے شعلے نکلنے لگے۔ اس وقت طیارے میں 200 مسافر سوار تھے۔ ڈیلٹا ایئر لائنز کے مطابق فلائٹ کریو نے فوری طور پر حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو میں سنا گیا کہ کنٹرولر نے آگ کا مشاہدہ ہوتے ہی فائر ٹرک بلانے کی ہدایت دی، جس کے بعد ایمرجنسی اہلکار طیارے تک پہنچے۔  فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ایئرلائن نے واقعے پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیح مسافروں کی حفاظت ہے، اور متاثرہ مسافروں کو ان کے حتمی مقامات تک دوسرے طیاروں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔ متاثرہ طیارے کی جانچ ڈیلٹا کے انجینئرنگ ماہرین کر رہے ہیں۔ تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.