vosa.tv
Voice of South Asia!

میاں محمد منیر کی مسلم لیگ (ن) امریکا کے رہنماؤں سے ملاقات

0

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن، میاں محمد منیر، امریکہ کے مختصر دورے پر نیویارک پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے امریکی رہنماؤں دانش ملک اور انور چوہدری سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، میاں نواز شریف کے دیرینہ رفیق اور پنجاب اسمبلی کے رکن میاں محمد منیر ان دنوں امریکہ کے ایک مختصر دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے نیویارک کے ایک معروف ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سینئر رہنمادانش ملک اور  انور چوہدری کے ساتھ ایک پرتکلف عشائیے میں شرکت کی۔اس ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز کا حل صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، اور میاں نواز شریف کی مدبرانہ قیادت ہی ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔میاں محمد منیر نے اوورسیز پاکستانیوں کی پارٹی سے وابستگی اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے کوشاں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز کمیونٹی کا کردار نہایت اہم ہے، اور پارٹی ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.