vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا جدید کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی تعمیر کے آغاز کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے دیگر حکام کے ساتھ مل کر فار راک اوے، کوئنز میں ایک جدید کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی تعمیر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز، صحت و اسپتال ادارے کے صدر ڈاکٹر مچل کاٹز، نیویارک معاشی ترقی کارپوریشن کے صدر اینڈریو کمبال اور کوئنز بورو کے صدر ڈونووان رچرڈز نے مل کر فار راک اوے، کوئنز میں جدید کمیونٹی صحت مرکز کی تعمیر کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔  میئر کے مطابق، یہ 22 ہزار مربع فٹ پر مشتمل یہ مرکز مقامی رہائشیوں کو وسیع طبی سہولیات فراہم کرے گا، جن میں زچگی و امراض نسواں، ذہنی صحت، دندان سازی، بینائی، پیروں کی بیماریوں کا علاج، تشخیصی سہولیات اور دیگر خصوصی نگہداشت شامل ہوں گی۔ میئر ایڈمز نے اس منصوبے کے لیے 30 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کم سہولت یافتہ علاقوں میں معیاری صحت خدمات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فار راک اوے جیسے علاقوں میں صحت کی سہولیات کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے، اور یہ منصوبہ صحت عامہ کے نظام میں نمایاں بہتری لائے گا۔ یہ نیا مرکز 1720 ولیج لین، فار راک اوے میں تعمیر ہوگا اور 2027 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ نیویارک معاشی ترقی کارپوریشن کے صدر اینڈریو کمبال نے اسے فار راک اوے کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔ میئر نے کہا یہ منصوبہ نیویارک شہر کی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد شہریوں کے لیے صحت کی سہولیات کو وسعت دینا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.