ڈیلٹا ایئر لائنز کا لیكسنگٹن سے نیو یارک سٹی کے لیے نان اسٹاپ پروازوں کا اعلان
کینٹکی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں واقع بلو گراس ایئرپورٹ اور ڈیلٹا ایئر لائنز کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ جس کے تحت لیكسنگٹن، کینٹکی سے نیو یارک سٹی کے لیے نان اسٹاپ پروازیں شروع کی جائیں گی۔
لیكسنگٹن، کینٹکی سے نیو یارک سٹی کے لیے نان اسٹاپ نئی پروازیں دونوں شہروں کے درمیان سفر کو مزید آسان اور تیز تر بنائے گی۔ڈیلٹا ایئر لائنز کی جانب سے کی جانے والی اس پیشکش کا مقصد کاروباری افراد، سیاحوں اور دیگر مسافروں کے لیے سفر کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ ڈیلٹا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ بلو گراس ایئرپورٹ کے ذریعے لیكسنگٹن اور نیو یارک سٹی کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ قدم نہ صرف دونوں شہروں کے درمیان رابطہ بڑھائے گا بلکہ معیشت کو بھی فروغ دے گا۔اس پرواز کا آغاز 2025 کے اوائل میں متوقع ہے، اور یہ دونوں شہروں کے درمیان سفر کو مزید سادہ اور سہولت بخش بنائے گا۔