vosa.tv
Voice of South Asia!

ماریا ٹوریس-سپرینگر فرسٹ ڈپٹی میئر نیویارک کے عہدے پر مقرر

0

نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز نے ماریا ٹوریس-سپرینگر کو فرسٹ ڈپٹی میئر کے عہدے پر مقرر کر دیا ہے۔ ماریا ٹوریس-سپرینگر اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں اور میئر ایڈمز کی انتظامیہ میں ایک اہم کردار ادا کریں گی۔نیویارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز نے ہاؤسنگ، اکنامک ڈیولپمنٹ اور ورک فورس کی ڈپٹی میئر، ماریا ٹوریس-سپرینگر کو فرسٹ ڈپٹی میئر کے عہدے پر ترقی دے دی. ٹوریس-سپرینگر نیویارک سٹی کے لیے اسٹریٹیجک سمت، آپریشنز، اور بجٹ کی نگرانی کریں گی، جبکہ ہاؤسنگ اور اقتصادی ترقی کے اہم منصوبوں کی نگرانی بھی جاری رکھیں گی، جو اس انتظامیہ کے ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہیں ماریا ٹوریس-سپرینگر آج سے یہ کردار سنبھال رہی ہیں، یہ تقرری فرسٹ ڈپٹی میئر شیینا رائٹ کی متوقع روانگی کے بعد کی گئی ہے۔ شیینا رائٹ نے ایڈمز انتظامیہ کی کامیاب گن وائلنس پریونشن ٹاسک فورس کو لانچ کرنے، شہر کے بجٹ کو مستحکم کرنے اور ابتدائی بچپن کی تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.