ٹرمپ کو بیرونی ریلیوں کے لیے بلٹ پروف شیشہ فراہم کرنے کی تیاری
سیکرٹ سروس کے افسران واہلکار انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے حفاظت کے لیے بلٹ پروف شیشے ساتھ لے کر چلیں گے
نیویارک:یو ایس سیکرٹ سروس سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بیرونی مہم کی ریلیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے انتظامات کر رہی ہےتاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ امریکی خفیہ سروس سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پوڈیم کو بلٹ پروف شیشے سے لیس کرئے گئی جس کے بعد ٹرمپ بیرونی انتخابی ریلیاں دوبارہ شروع کریں گے۔یہ اقدام عام طور پر خصوصی طور پر موجودہ صدور کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن 1972 میں جارج والیس صدارتی امیدوار کے قتل کی پہلی کوشش کے بعد سیکرٹ سروس اس سے مستثنیٰ ہے۔اگر سیکرٹ سروس سمجھتی ہے کہ امیدوار کو فل پروف سیکورٹی کی ضرورت ہے تو سیکرٹ سروس از خود سیکورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے۔اس حوالے سے سیکرٹ سروس سے میڈیا نے رابط کیا تو سیکرٹ سروس کے عہدیدار نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ٹرمپ مہم کے ترجمان سٹیون چیونگ نے کہا کہ مہم ٹرمپ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر تبصرہ نہیں کرتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنسلوانیا میں ایک بندوق بردار نوجوان نے ٹرمپ پر حملہ کیا اور ٹرمپ زخمی ہوگئے تھے۔13جولائی کے بعد سے ٹرمپ نے جتنی بھی انتخابی مہم سے خطاب کیے ہیں وہ سب چار دیواری کے اندر ہی کیے ہیں ۔