مئیرایڈمزکی امریکی سپریم کورٹ کامن سینس گھوسٹ گن کے ضوابط برقرار رکھنے کی اپیل
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون ایل بریگ نے امریکی سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ کامن سینس گھوسٹ گن کے ضوابط کو برقرار رکھے۔گھوسٹ گنز ایسی بندوقیں ہوتی ہیں جنہیں پرزوں کی شکل میں خرید کر گھر پر بغیر کسی سیریل نمبر کے اسمبل کیا جا سکتا ہے، جس سے ان کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے اور ان کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔میئر ایڈمز اور ڈی اے بریگ کا کہنا ہے کہ ان گنز کے ضوابط کو برقرار رکھنا عوامی تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ غیر رجسٹرڈ ہتھیار جرائم کی شرح میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ ایسے قوانین کی حمایت کرے جو گھوسٹ گنز کی تیاری اور فروخت کو سختی سے کنٹرول کریں، تاکہ کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔میئر ایڈمزنے کہا کہ گھوسٹ گنز عوامی تحفظ کے لیے تیزی سے بڑھتے ہوئے خطرات میں سے ایک ہیں، اس لیے انہیں دیگر بندوقوں کی طرح ریگولیٹ کیا جانا چاہیے ،مئیر نے کہا کہ ہم اپنے ریاستی قانون سازوں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ایسے قوانین منظور کیے جو اسے تسلیم کرتے ہیں۔