سٹی ہسپتال سے قیدی فرار ہونے پر نیویارک پولیس میں کھلبلی مچ گئی
نیویارک سٹی(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے اہلکاروں کی غفلت لاپرواہی سے قیدی ہسپتال سے فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس نے 35 سالہ جیمز موسیٹی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا تو وہ بیمار پڑگیا جسے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔اس دوران اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا لیکن قیدی جیمز نے ہسپتال سے فرار ہونے کا پلان ترتیب دیا اور رات کے وقت ہسپتال سے نکل کر بھاگ گیا۔ اور ایف ڈی آر ڈرائیو کی طرف بھاگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب قیدی فرار ہوا تھا تو ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کہاں تھا۔پولیس نے بتایا کہ قیدی جیمز کا قد تقریباً 5 فٹ، 6 انچ اور وزن 180 پاؤنڈ ہے۔ اسے آخری بار سفید ٹی شرٹ، گرے سویٹ پینٹ، کالے شیشے اور کالے جوتے پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔