کوئنز۔بروکلین:ٹریفک حادثات میں 16سالہ لڑکی اور بزرگ خاتون جاں بحق
کوئنز (ویب ڈیسک)کوئنز میں بدھ کی صبح واٹر ٹینکر کی ٹکر سے16سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ بہن زخمی ہوگئی ہے ۔واقعہ ووڈ سائیڈ انٹرمیڈیٹ اسکول کے باہر پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کی اطلاع پر فورا کارروائی عمل میں لائی گئی ۔جاں بحق و زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی8سالہ لڑکی کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔بروکلین میں معمر خاتون سڑک عبور کرتے ہوئے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔پولیس نے بتایا کہ83 سالہ خاتون کوبل ہل کی بانڈ اسٹریٹ پر سفر کررہی تھی۔خاتون کو بروکلین میتھوڈسٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔پولیس نے بتایا کہ39سالہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔