نیوجرسی میں ماں نے2بیٹیوں کی جان لے لی
لیک ووڈ، نیو جرسی(ویب ڈیسک)لیک ووڈمیں ایک ماں 27 سالہ نومی ایلکنز نے گھر کے پول میں 2بیٹیوں کو ڈبو کر جان سے مار دیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور بے ہوش بچیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔بچیوں کی عمریں1سے3سال تک بتائی گئیں ہیں۔پولیس نے ایلکنز کو جائے وقوعہ پر گرفتار کرلیا ۔ان پرقتل کے دو الزامات ہیں ۔ایلکنز کو اوشین کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔