vosa.tv
Voice of South Asia!

پولیس جوانوں کے زخمی ہونے پرمئیر نیویارک کا جذباتی بیان

0

پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان  نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجہی ہے،جرائم پیشہ کا قلع قمع کیا جائے گا

کوئنز نیویارک میں پیر کی الصبح  فائرنگ سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ  کے دو جوان فائرنگ سے زخمی ہوئے اور اس دوران ڈاکو کو بھی زخمی حالت میں پکڑ لیا،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جس کے بعد پولیس افسران ودیگر جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔مئیر نیویارک ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر ایڈورڈ  کبان نے دیگر افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کی ۔پریس کانفرنس کے موقع پر مئیر نیویارک  نے بلٹ پروف جکیٹ ہاتھ میں پکڑ کر جذباتی ریمارکس  دئیے کہ میں نے جو جکیٹ ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے اس جکیٹ کو نیویارک کا ہر شہری نہیں پہنتا ۔اس جکیٹ کو ہمارے بہادر جوان پہنتے ہیں جو ہمارے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے سرگرم رہتے ہیں اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہیں اور گولی کھاکر زخمی ہوجاتے ہیں ۔ہمارے پولیس کے جوان ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا جوانوں نے بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیاڑوں کو سڑکوں گلیوں سے ہٹایایہ ہتھیاڑ خطرناک تھے ۔میں ایک بار پھر پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ  جو شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس رہتے ہیں ۔پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان نے  کیس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیر کی الصبح علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملی تو ہمارے جوان پیٹرولنگ پر تھے۔اطلاع ملنے پر جوان جائے وقوع پر پہنچے تو ڈاکو موٹر سائیکل پر غلط طرف بھاگ نکلا ۔ جس کے بعدجوانوں نے پیچھا کیا تو ڈاکو نے پستول سے فائرنگ کردی  جس سے دو جوان زخمی ہوئے اس دوران جوابی فائرنگ سے ڈاکو بھی زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے جوانوں کے حوصلے بلند دییکھ بہت خوشی ہوئی اور پولیس فورس شہریوں کے تحفظ کے لیے موجود ہے اور جرائم پیشہ کا قلع قمع کریں گے ۔واضح رہے کہ صبح تقریباً 1:40 بجے،تھانہ  115 کے  پولیس جوان  ڈکیتی کی واردات میں ملوث مشتبہ شخص کا پیچھا کررہے تھے کہ مشتبہ شخص کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے اور مشتبہ شخص ٹانگ پر گولی لگنے سے پکڑا گیا ۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کا  تعلق  وینزویلا سے ہےاورجو ڈٹماس بلوی ڈی پر قریبی تارکین وطن کی پناہ گاہ میں رہائش پذیر تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.