vosa.tv
Voice of South Asia!

روسی شخص نے ناکارہ طیارےکوپُر آسائش گھر میں تبدیل کردیا

0

روسی شخص نے ایک ناکارہ مسافر طیارے کو قیمتی اور آسائش سے بھرپور گھر میں تبدیل کر دیا۔منفرد   نوعیت کی تعمیر پر مبنی اس گھر کو دیکھنے والے حیران  رہ گئے ۔روسی کاروباری شخصیت فیلکس ڈیمن نے بوئنگ 737 مسافر طیارے کو ایک لگژری پرائیویٹ وِلا میں تبدیل کیا ہے جس میں 2 بیڈروم، کچن، الماریاں،واش روم اور پول بھی موجود ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جہاز کے اندر بنایا گیا یہ خوبصورت گھر انڈونیشیا  میں چٹانوں کے اوپر واقع ہے۔فیلکس ڈیمن نے ریٹائرڈ کیے گئے اس مسافر طیارے کو 2021ء میں خریدا تھا۔ انٹرنیٹ صارفین اس منفرد وِلا میں رہنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.