2 لاکھ فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی نے لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ کے آن لائن لیک ہوجانے کا انکشاف کیا ہے جس کے سبب فیس بک مارکیٹ پلیس صارفین کو فشنگ حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کے شدید خطرات ہیں۔وسیع پیمانے پر ہونے والے اس ڈیٹا لیک میں دو لاکھ صارفین کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور نجی معلومات شامل ہیں۔یہ ڈیٹا سیٹ سائبر مجرمان کو فروخت کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ دھوکا دہی کی نت نئی وارداتیں کر سکیں۔ای سیٹ نامی کمپنی کے گلوبل سائبرسیکیورٹی ایڈوائزر جیک مور کے مطابق اگر صارف کو یہ لگتا ہے کہ اس کو ہدف بنایا گیا ہے تو ان کو اپنا پاسورڈ بدل لینا چاہیئے۔یہ ڈیٹا انٹیل بروکر نامی ایک مشہور سائبر کرمنل نے ایک ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا۔پوسٹ میں انٹیل بروکر نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 میں ایک سائبر کرمنل نے فیس بک کے کلاؤڈ سروسز کو دیکھنے والے کونٹریکٹر میں دخل دیتے ہوئے دو لاکھ انٹریز کے ایک جزوی ڈیٹا بیس کو چرایا۔لیک ہونے والے ڈیٹا میں نام، فون نمبر، ای میل ایڈریس، فیس بک آئی ڈی اور فیس بک پروفائل معلومات سمیت کافی نجی معلومات موجود ہے۔ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ بلیپنگ کمپیوٹر اس ڈیٹا کو درست قرار دیا ہے۔ ویب سائٹ نے سیمپل ڈیٹا میں موجود ای میل ایڈریس اور فون نمبر کی تصدیق کرکے ڈیٹا کو درست قرار دیا۔