vosa.tv
Voice of South Asia!

ممبئی میں بم دھماکوں کی افواہ پر متعلقہ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

0

بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ نامعلوم شخص نے فون کرکے بتایا کہ اُسے کسی نے بتایا ہے کہ شہر میں 6 مقامات پر بم نصب کیے گئے ہیں۔اس پیغام کے ملتے ہی ممبئی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ غیر معمولی سرچ آپریشن کے بعد کہیں بھی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔ نئی دہلی کے علاقے آر کے پورم میں واقع دہلی پبلک اسکول کو بھی بم کی اطلاع ملی تھی۔ اسکول کی انتظامیہ نے اسکول کی عمارت خالی کرواکے کئی گھنٹوں تک تلاشی لی تاہم دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔کچھ دن قبل بھی ممبئی کے آٹھ سرکاری اداروں کو ای میلز کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم بعد یہ دھمکی محض مذاق ثابت ہوئی۔24 جنوری کو دربھنگا (بہار) سے نئی دہلی آنے والی فلائٹ میں بم کی اطلاع پر نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.