vosa.tv
Voice of South Asia!

کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو مسجدحملے پر شدید برہم

0

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کی سرزمین پر اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ صوبہ اونٹاریو کے شہر مسی سوگا کی مسجد پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ حکومتی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ریاستی ادارے اس واقعے کو نسلی منافرت کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں جبکہ بنیادی حقوق کے علم بردار اسے اسلاموفوبیا کی علامت قرار دے رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ بامعلوم افراد نے مسجد پر پتھراؤ کیا۔ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ یہ حملہ 2017 میں کیوبیک سٹی میں ایک مسجد پر کیے گئے حملے کے سات سال مکمل ہونے پر کیا گیا۔ اس حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر ایک پوسٹ میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کیوبیک سٹی کی مسجد پر حملے کے حوالے جانے والا قومی دن کے موقع پر یہ حملہ شدید اذیت ناک اور ناقابلِ برداشت تھا۔ میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔دی نیشنل کاؤنسل آف کینیڈن مسلمز نے ایک بیان کہا کہ یہ واقعہ ملک بھر میں اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا عکاس ہے۔نومبر میں ٹورونٹو میں حکام نے بتایا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے کینیڈا کے سب سے بڑے شہر میں یہودی مخالف اور مسلم مخالف واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.