vosa.tv
Voice of South Asia!

ہریتھک اور این ٹی آر کی فلم ’وار2‘ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

0

ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم ’وار 2‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگا۔ڈائریکٹر ایان مکھرجی 2023 سے ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے تھے لیکن  ہریتھک روشن کی ’فائٹر‘ میں مصروفیات سے ایسا نہ ہوسکا۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے جبکہ تامل سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔’وار‘ سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔1995 میں بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایکشن بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.