vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی

0

امریکا نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے پیشِ نظر نتیجہ خیز تحقیقات تک بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی۔ بھارتی میڈیا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا نے ایم کیو نائن اے 31 سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون بھارت کو دینے تھے تاہم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش پر ڈرونز کی خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہو گئی ہے جب کہ امریکی نمائندوں نے بھارت کو ڈرون کی فروخت کیلئے درکار قانونی کارروائی کو بھی منجمد کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ڈرونز فروخت روکے جانے پر ردِعمل دینے سے گریز کیا جا رہا ہے ۔دوسری طرف

بھارتی بحریہ اور بھارتی وزارتِ خارجہ بھی رپورٹ پر ردِعمل سے گریزاں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.