vosa.tv
Voice of South Asia!

ابہام نہیں ہونا چاہیے، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، گوہر اعجاز

0

پاکستان کے نگراں وفاقی وزیر داخلہ  گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہیں، اب اس کے انعقاد پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان و خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ نگراں حکومت، الیکشن کمیشن مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹریز بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت بلوچستان و خیبر پختونخواہ کے آئی جیز پولیس اور حساس اداروں کے حکام شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.