vosa.tv
Voice of South Asia!

نیپال میں بین الاقوامی سیاحتی میلے کا انعقاد

0

میلے کے منتظم سمٹ ایونٹ اینڈ مارکیٹ لمیٹڈ کے بشنو پانڈے نے کہا کہ عالمی سطح پر نیپال کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے یہ میلہ آنے والے 31 مئی سے یکم جون تک منعقد کیا جائے گا۔میلے کو کامیاب بنانے کے لیے منتظمین نے دارالحکومت میں سیاحت سے متعلق مختلف تنظیموں کے صدور اور نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقع پر نیپال ٹورازم بورڈ کے نائب صدر چندر پرساد رجال نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ میلہ بین الاقوامی سطح پر نیپال کے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔میلے میں نیپال کے ساتوں صوبوں کی نمائندگی کرنے والے بوتھس کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کی نمائندگی کرنے والے بوتھ بھی ہوں گے۔ میلے میں پڑوسی ممالک بھارت اور چین کے ساتھ ساتھ مالدیپ، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے اسٹالز شامل کیے جائیں گےاور  مختلف ممالک کی دو سو سے زائد غیر ملکی سیاحتی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.