ایران کا پاکستان میں فضائی حملے میں تخریب کاروں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ
ایران نے پاکستان میں تخرب کار گروپ جیش العدل کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔پاکستان نے ایران حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی تخریب کار گروپ پناہ نہیں لئے ہوئے، فضائی حملے میں دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ایران نے پاکستان میں تخریب کار گروپ جیش العدل کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔ رد عمل میں پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان میں حملے کے لیے میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔ ایران نے کہا کہ یہ حملہ ایران کے نیم فوجی پاسداران انقلاب نے کیا ہے تاہم پاکستان نے اس حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ایران نے بلوچستان کے پہاڑوں میں جیش العدل تنظیم کے متعدد شدت پسندوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ کم از کم چھ ڈرونز اور کئی میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔اس حملے میں جیش العدل کے جنگجوؤں کے دو گھر تباہ ہو گئے۔ ان کے خاندان کے افراد مارے گئے۔ اس حملے میں دو کمسن بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک نوعمر لڑکی سمیت دو خواتین زخمی ہو گئیں۔