ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے زیر اہتمام ہزارہ کلچر ڈے کا انعقاد
ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہزارہ کلچر ڈے کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں دیارِ غیر میں مقیم ہزارے وال کمیونٹی نے شرکت کی اور ہزارہ کلچر اجاگر کیاگیا۔ایچ او پی ایف کی جانب سے ہزارہ کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ پروقار تقریب میں ہزارہ کمیونٹی نے اپنے روایتی انداز میں شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ہزارہ کلچر پر روشنی ڈالی اور ہزارہ کے حقوق نہ ملنے پر سیاسی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہزارہ میں مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کر کے باہر سے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے جو ہمارے نمائندوں کی نااہلی ہے ۔آنے والوں الیکشن میں ووٹ صرف ان کو دیا جانا چاہیے جو ہزارہ کے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں اور اسمبلیوں میں جا کر صوبہ ہزارہ کا مطالبہ منوا سکتے ہیں۔ تقریب میں ہزارہ کا روایتی ڈانس گھمبیر اور میوزک نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے تقریب میں شریک شرکاء ہزارہ کے روایتی لباس زیب تن کر کے شریک ہوئے اور تقریب آرگنائزر عاطف تنولی،راجہ دانش،امتیاز قریشی،اور اعظم اعوان نے فورم کی جانب سے تقریب میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔