vosa.tv
Voice of South Asia!

 ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات ہوئے،ایس جے شنکر

0

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ان کے بہت اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دو طرفہ ملاقات کے بعد اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ کے خطاب کے بعد ہندوستان کے وزیر خارجہ نے بھی خطاب کیا۔ انھوں  نے کہا کہ آج مجھے صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے بھی ملاقات کا موقع ملا۔ انھوں نے کہا کہ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آج ہمارے درمیان بہت اچھا تعاون پایا جاتا ہے۔ ایس جے شنکرنے کہا کہ چابہار بندرگاہ کی توسیع پر ہم متفق ہیں اور اس پروجیکٹ میں پیشرفت  کے لئے ہم نے بہت اچھا نقشہ راہ تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا کے حالات پر ایران اور ہندوستان، دونوں کو تشویش ہے اور جنگ اور تشدد کی روک تھام پر ہمارے درمیان اتفاق پایا جاتا ہے اور یہ کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے سلسلے میں بھی ہمارا موقف ایک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.