vosa.tv
Voice of South Asia!

روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کا ٹریلر جاری

0

 بالی وڈ کے نامور فلمساز روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔ انڈین پولیس فورس کا پہلا ٹیزر 16 دسمبر کو سامنے آیا تھا جبکہ ویب سیریز 19 جنوری 2024 کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔سات قسطوں پر مشتمل سیریز کو پروڈکشن اور ڈائریکشن روہت شیٹی نے دی ہے اوراس میں سدھارتھ ملہوترا، سشمیتا سین اور ویویک اوبرائے ایکشن میں نظر آئیں گے۔انڈین پولیس فورس کے ساتھ سنگھم سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہوگا۔ویب سیریز کو پولیس کمیموریشن ڈے پر ریلیز کیا جائے گا تاکہ ان پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو ملک کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.